Monday, September 14, 2015

Sadqat Dene K Asaan Tareeqe

Post Type :

صدقہ کے بارے ميں ہم سب جانتے ہيں کہ يہ الله کے غصے کو کم کرتا هے،مگر ہماري اکثريت اگر زيادہ دينے کي سکت نہيں رکھتي تو تھوڑا دينے سے شرماتي ضرور ہے، صدقہ تو کھجور کے ايک دانے کو بھى کہا جاتا ہے،ہم کس طرح صدقہ کر کے اللہ کو راضي کريں درج ذيل ميں ديئے گئے چند افکار آپ کو راہ دکھا سکتے ہيں..
1: ~ اپنے کمرے کي کھڑکى ميں يا چھت پر پرندوں کيليئے پانى يا دانہ رکھيئے
2:~ اپنى مسجد ميں کچھ کرسياں رکھ ديجيئے جس پر لوگ بيٹھ کر نماز پڑھيں.
3:~ سرديوں ميں جرابيں/ مفلر/ ٹوپى گلى کے جمعدار يا ملازم کو تحفہ کر ديجيئے.
4:~ گرمى ميں سڑک پر کام کرنے والوں کو پانى ليکر ديديجيئے.
5:~ اپنى مسجد يا کسي اجتماع ميں پانى پلانے کا انتظام کيجيئے.
6:~ ايک قرآن مجيد ليکر کسى کو ديديجيئے يا مسجد ميں رکھيئے.
7:~ کسى معذور کو پہيوں والى کرسى لے ديجيئے.
8:~ پٹرول پمپ يا ريسٹورنٹ باقى کى ريزگاري ملازم کو واپس کر ديجيئے.
9:~ اپنى پانى کى بوتل کا بچا پانى کسى پودے کو لگايئے.
10:~ کسى غم زدہ کيلئے مسرت کاسبب بنيئے.
11:~ لوگوں سے مسکرا کر پيش آئيے اور اچھى بات کيجيئے.
12:~ کھانے پارسل کراتے ہوئے ايک زيادہ لے ليجيئے کسي کو صدقہ کرنے کيلئے.
13:~ ہوٹل ميں بچا کھانا پيک کرا کر باہربيٹھے کسي مسکين کو ديجيئے.
14:~ گلى محلے کے مريض کى عيادت کو جانا اپنے آپ پر لازم کر ليجيئے.
15:~ ہسپتال جائيں تو ساتھ والےمريض کيلئے بھي کچھ ليکر جائيں.
16:~ حيثيت ہے تو مناسب جگہ پر پانى کا کولر لگوائيں.
17:~ حيثيت ہے تو سايہ دار جگہ يا درخت کا انتظام کرا ديجيئے.
18: ~ آنلائن اکاؤنٹ ہے تو کچھ پيسے رفاحى اکاؤنٹ ميں بھى ڈاليئے.
19:~ زندوں پر خرچ کيجيئے مردوں کے ايصال ثواب کيلئے.
20:~ اپنے محلے کے يا محلے کى مسجد کے کولر کا فلٹر تبديل کرا ديجيئے.
21:~ گلى اندھيرى ہے تو ايک بلب روشن رکھ چھوڑيئے.
23:~ مسجدوں کے گندے حمام سو دو سو روپے ديکر کسي سے دھلوا ديجيئے.
24:~ گھريلو ملازمين سے شفقت کيجيئے، ان کے تن اور سر ڈھانپيئے.
25:~ چھوٹے بچے کو ايک سورت ياد کرا کر ساري زندگى کيلئے اجر کا مستحق بنيئے.
26:~ راستے سے ايذا دينے والي کوئي چيز جيسے کانٹا، پتھر يا کيلے کا چھلکا ہٹا ديجيئے.
یاد رکھئے، بظاہر یہ چھوٹی چھوٹی نظر آنے والی نیکیاں اور صدقات روزِ قیامت ہمارے اعمال نامہ پر درج ہوئی ملیں گی، للّٰہ تعالٰی ہمارے ہر اچھے برے اعمال سے باخبر ہے، اور اس نے وعدہ فرمایا ہے کہ ہمارے ذرہ برابر عمل کا بھی اجر عطا فرمائے گا.كسى كى نيكى ضاىع نه هوگی...اور برائی پر بھی پوچھ گھچ ہوگی.
اللّٰہ تعالٰی ہمیں اخلاص کیساتھ نیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین


ایم این خان


No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...