Friday, August 5, 2016

Sunnah of Eid ul Fitr (Urdu)

Post Type :
عیدالفطر کی سنتیں...

1. عید کا چاند دیکھ کر تکبیرات کہنا شروع کرنا۔ [قرطبی: 479/3]

2. تکبیرات: الله اکبر الله اکبر لا اله الا الله والله اکبر الله اکبر ولله الحمد۔ [ابن ابی شیبہ: 5652]

3. نماز عیدالفطر سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنا۔ [مسلم: 984]

4. غسل کرنا۔ [بیہقی: 278/3]

5. اچھا لباس پہننا۔ [بیہقی: 281/3] 

6. خوشبو لگانا اور مسواک کرنا۔ [ابن ماجہ: 1098]

7. نماز عیدالفطر سے پہلے طاق کھجوریں کھانا۔ [بخاری: 953]

8. نماز عیدالفطر کے لئے عید گاہ جانا۔ [بخاری: 956]

9. عید گاہ پیدل جانا۔ [ترمذی: 530]

10. اپنے دوست و احباب کے ساتھ عید گاہ جانا۔ [ابن خزیمہ: 1431]

11. گھر سے عید گاہ جانے تک تکبیرات کہنا۔ [بیہقی: 669/3]

12. تکبیرات: الله اکبر الله اکبر لا اله الا الله والله اکبر الله اکبر ولله الحمد۔ [ابن ابی شیبہ: 5652]

13. نماز عیدالفطر کے لئے ایک راستے سے جانا اور دوسرے راستے سے واپس آنا۔ [بخاری: 986]

14. عیدالفطر کی مبارکباد ان الفاظ میں دینا: تَقَبَّلَ اللهُ مِنَّا وَمِنْكَ - الله ہماری اور تمہاری طرف سے قبول فرمائے۔ [فتح الباری: 517/2]


From: Khurram Naveed

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...